31 جنوری 2015 - 16:43
عراق: انتہا پسندی کے خلاف شیعہ سنی عیسائی اتحاد کی ضرورت پر تاکید

عراق کے شیعہ و سنّی علماء اور عیسائی مذہبی رہنماؤں نے دارالحکومت بغداد میں اپنے ایک اجلاس میں انتہا پسندی کے خلاف اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں مختلف مذاہب کے درمیان مذاکرات کے تحت اپنے ایک اجلاس میں تشدد و انتہا پسندی سے گریز اور اس کا بنیادی طور پر خاتمہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- مختلف مذہبی رہنماؤں کے بغداد اجلاس میں اس حقیقت پر بھی تاکید کی گئی کہ دہشتگردی کا کسی دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے- اس اجلاس میں شیعہ اوقاف کے سربراہ صالح الحیدری نے کہا ہے کہ ایسے افراد کو بے نقاب کئے جانے کی ضرورت ہے جو دین کے نام پر دین اسلام کی تعلیمات کے خلاف اقدامات عمل میں لا رہے ہیں- انھوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلے میں تبدیل ہوچکی ہے اور اس لعنت کا منطقی طریقے سے خاتمہ کئے جانے کی ضرورت ہے- اس اجلاس میں سنّی اوقاف کے سربراہ شیخ محمود الصمیدعی نے بھی اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دین اسلام، خود انتہا پسندی کے خلاف ہے، کہا کہ دہشتگردوں کی جارحیتوں کا تمام ادیان الہی کے پیروکاروں کو متحدہ طور پر مقابلہ کرنا چاہیئے- عیسائی مذہب کے نمائندے نے بھی اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مختلف ادیان الہی، دہشتگردی کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں، تمام ادیان الہی کی جانب سے متحدہ طور پر دہشتگردی کا مقابلہ کئے جانے پر زور دیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲