31 جنوری 2015 - 13:39
شام، کرد فورسز کے ہاتھوں داعش کے 25 دہشت گرد ہلاک

شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں کرد فورسز نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم 25 دہشت گروں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔

شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں کرد فورسز نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم 25 دہشت گروں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔

کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد اس تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف کرد فورسز کی یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔

نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے 19 کوبانی کے مغرب میں پہاڑی علاقے منازا میں ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

اس موقع پر کرد فورسز نے ایک دہشت گرد کو زندہ بھی گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کردوں نے پیر کے روز اہم سرحدی قصبے کوبانی سے داعش کو پسپا کرکے قصبے آزاد کرا لیا تھا۔

کوبانی کو آزاد کرانے سے پہلے کردوں نے کوبانی کے نزدیک کئی دیہاتوں پر پہلے ہی کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

.......

/169