30 جنوری 2015 - 18:16
لبنان نے صیہونی ریاست کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرا دی

جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائي اور میزائلی حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث اس ملک کے وزيرخارجہ جبران باسیل نے اقوام متحدہ سے، جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی و میزائلی حملوں اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائي اور میزائلی حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث اس ملک کے وزيرخارجہ جبران باسیل نے اقوام متحدہ سے، جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی و میزائلی حملوں اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے-
گذشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان پر اسرائیل کے میزائلی حملوں میں اقوام متحدہ کا ایک ہسپانوی نژاد امن فوجی ہلاک ہوگيا جس پر اقوام متحدہ نے بھی احتجاج کیا ہے- درایں اثنا لبنانی وزیراعظم تمام سلام کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں اس ملک کے وزيرانفارمیشن "رمزی جریج" نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں صیہونی حکومت کی جانب سے پیدا کئےجانے والے خطرات کو روکے- یہ ایسے عالم میں ہے کہ لبنانی حکومت، سلامتی کونسل کی قرارداد "سترہ سو ایک" کی پابندی اور جنوب میں اقوام متحدہ کے محافظ امن فوجیوں کے کردار پر تاکید کرتی ہے-  قابل ذکر ہے کہ جنوبی لبنان کے مقبوضہ  شبعا فارم میں صیہونی فوجیوں کی بکتربندگاڑیوں کے کارواں پر حزب اللہ کے حملے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے- صیہونی وزيرجنگ موشہ یعلون نے ایک ٹیلی ویژن گفتگو میں شبعا کاروائي میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں کو سرحد عبور کرنے اور اسرائیل میں داخل ہونےکے لئے ٹنل کی ضرورت نہيں ہے اور وہ ان سرنگوں کو استعمال کئے بغیر ہی اسرائیل میں داخل ہوسکتے ہيں- ادھر  لبنان کی سیاسی جماعتوں نے حزب اللہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کاروائیوں کو صیہونی حکومت کے لئے ایک بھاری شکست قرار دیا ہے- درایں اثنا لبنان کی توحید پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں صیہونی حکومت کی من مانی  اور لبنان پر اس کی جارحیت کا دور ختم ہوچکا ہے- لبنان کی التوحید پارٹی کے رہنما ونام وھاب نے کہا کہ صیہونی حکومت کی منہ زوری کا خاتمہ ایسی حقیقت ہے کہ جس کاماننا تمام فریقوں کے لئے ناگزیر ہے- انہوں نے کہا کہ استقامت کے نئے دور کاآغاز ہوگیا ہے- لبنانی اخبار السفیر نے بھی  ہےکہ شبعا کاروائی کو اسرائیل کے لئے بڑی شرمندگی سے تعبیر کیا ہے اخبار کے مطابق اس کاروائی کے دوران جدت عمل حزب اللہ کے ہاتھ میں تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲