30 جنوری 2015 - 18:13
خطیب جمعہ تہران: ایران کے عوام انقلاب کے وفادار ہیں

تہران کے خطیب جمعہ آيت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تقریبات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت، ایران کے نظام اور انقلاب سے عوام کی محبت اور وفاداری کا ثبوت ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آيۃ اللہ احمد جنتی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ اور عشرۂ فجر کی آمد کے موقع پر کہا کہ ایران کے عوام کو چاہئے کہ انقلاب کے تمام مراحل خاص طورپر اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرکےدشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی انقلاب کی حفاظت کریں- تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خیمنی (رہ) نے شاہی حکومت کا تختہ الٹ کر ایران میں اسلامی جمہوری حکومت قائم کی- تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ یورپ اور شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام اسلام کو صحیح طریقے سےمتعارف کرانے کے لئے ایک بے مثال اور گرانبہا اقدام ہے- انہوں نے کہا کہ یہ پیغام نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
آیۃ اللہ جنتی نے کہا کہ مغرب اور امریکہ کو اسلام کی جانب ان ملکوں کے عوام کے بڑھتے ہوئے رجحان سے وحشت ہے، اسی لئے وہ اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ تہران کے خطیب جمعہ نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کے خلاف حزب اللہ کی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں نے اپنے شہداء کے خون کا انتقام لینے کے ساتھ ہی یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ صیہونی حکومت کی بربریت کے سامنے خاموش نہيں بیٹھیں گے۔

.......

/169