اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ایڈتھ یونیورسٹی سے منسلک سانسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نماز کی ادائیگی سے انسان جہاں کئی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے بچتا ہے وہیں اس کے کئی جسمانی فوائد بھی ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق کوئی بھی شخص جب نماز کی ادائیگی کے دوران اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو اس کے دماغ کی جانب خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اور اس سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169