29 جنوری 2015 - 15:51
حزب اللہ نے کس راکٹ سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا؟+ تصاویر

اسرائیل کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حزب اللہ کے اس حملے میں کم فوجی ہلاک ہوئے ہیں ورنہ کورنٹ ۴ راکٹ اس سے کئی گنا زیادہ مار کر سکتا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے گزشتہ روز ’’کورنٹ ۴‘‘ راکٹ سے صیہونی فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا جو جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے شبعا میں گشت پر تھی۔
اسرائیل کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حزب اللہ کے اس حملے میں کم فوجی ہلاک ہوئے ہیں ورنہ کورنٹ ۴ راکٹ اس سے کئی گنا زیادہ مار کر سکتا تھا۔
گزشتہ روز شبعا کے علاقے میں حزب اللہ کے حملے سے کم سے کم اسرائیل کو اس بات کی خبر ہو چکی ہے کہ حزب اللہ کے پاس کورنٹ ۴ راکٹ ہے اور وہ حماس سے قابل مقایسہ نہیں ہے۔
کورنٹ ۴ روس کا بنایا ہوا راکٹ ہے جو قوی ترین بکتر بند گاڑیوں کو آسانی سے اڑا سکتا ہے۔ اس راکٹ کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاتا ہے اور اس میں خطا کا امکان نہیں ہے چار کلو میٹر تک کی دوری پر اس سے دشمن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
روس نے ۱۹۹۴ میں پہلی بار یہ راکٹ کی رونمائی کی اور اس کے بعد اپنے اتحادی ممالک کو دیا۔

...............

۲۴۲