29 جنوری 2015 - 10:10
حزب اللہ لبنان اور صیہونی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحدوں پر حزب اللہ لبنان اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رشا ٹوڈے کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے لبنان کے مقبوضہ علاقے، شبعا کی زرعی اراضی پر کئی بار گولہ باری کی اور الوسطانی نامی علاقے کو متعدد بار اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا- غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی اس جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے بھی شبعا کے علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں خاصطور سے الرنتہ اڈے پر مارٹر گولے برسائے اور اسرائيل کی گولہ باری کا، گولہ باری سے ہی جواب دیا خبروں میں  بتایا گیا ہے کہ دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے  رشاٹوڈے  نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  بدھ کو صیہونی فوج کے ایک قافلے پرحزب اللہ لبنان کے حملے میں ، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد پندرہ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ حزب اللہ لبنان، صیہونی حکومت کی ہر قسم کےحملے کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے مکمل آمادہ ہے- صیہونی فوجیوں کے خلاف حزب اللہ لبنان کی کاروائی پر لبنان کے سیاسی حلقوں میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا گيا ہے اور لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلات نے شبعا کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار، اسرائیلی جنون کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ کاروائیوں کے نتیجے میں علاقے میں وسیع پیمانے پر بدامنی پھیل سکتی ہے- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین سمیت مختلف فلسطینی تنظیموں نے بھی حزب اللہ لبنان کے اس جوابی حملے کا خیرمقدم کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲