اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور تین یورپی ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان استنبول میں مذاکرات آج شروع ہورہے ہيں ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایٹمی معاملے پر جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے نائب وزراء خارجہ سے آج استنبول میں پرمذاکرات کررہے ہيں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن اورنائب وزیرخارجہ مجید تخت روانچی اور ٹیم کے دیگرارکان کے ساتھ استنبول میں موجود ہیں ۔ ایران کی مذاکراتی ٹیم جمعرات کو، استنبول میں جرمنی، برطانیہ اورفرانس کے وزرائے خارجہ اور ماہرین کے ساتھ ایٹمی مذاکرات انجام دے گی۔ اس رپورٹ کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی نائب ہلگا اشمید بھی ان مذاکرات میں شرکت کررہی ہیں ۔ ایران اور مذکورہ تین یورپی ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کا چارجانبہ اجلاس جمعرات کی رات تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲