اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے بدھ کے روز امام خمینی(رہ) کی امنگوں سے حکومت کےتجدید عہد کی تقریب کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام خمینی(رہ) نے ایرانی قوم کو ترقی و پیشرفت، اعتدال اور استکبار کا مقابلہ کرنے کا راستہ اور طریقہ سکھایا ہے اور وہ اس راہ کو بدستور جاری رکھےگی- صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عشرۂ فجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بارہ بہمن مطابق یکم فروری سنہ انّیس سو اناسی کو امام خمینی(رہ)، برسوں جلاوطن رہنے کے بعد واپس ایران تشریف لائے اور آپ کی ایران آمد، ایرانی عوام کیلئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل رہی ہے- صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات و رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے امام خمینی(رہ) کی راہ جاری رکھے گی اور اس نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرے گی- ایران کے صدر نے کہا کہ عشرۂ فجر ایران میں تبدیلیوں اور ایرانی قوم کی کامیابی کا موقع ہے اور اس سال یکم فروری سے گیارہ فروری تک کے ان ایام کی تقریبات کو، ماضی سے کہیں زیادہ پرشکوہ طریقے سے منعقد کیا جائے گا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲