اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سلیم الجبوری نے بدھ کو الفرات ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کامیابی میں عراق کے مراجع کرام خاص طورپر بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کی رہنمائیوں کو اہم اور موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی جانب سے ان کے فتوے کا خیرمقدم کیا جانا عراق میں داعش کے زیرقبضہ تمام علاقوں کی آزادی پر منتج ہوگا- واضح رہے کہ آيت اللہ العظمی سیستانی نے گذشتہ جون میں فتوی جاری کیا تھا کہ عراقی قوم کو چاہئے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ میں فوج کی حمایت کرے اس فتوے کے بعد عراقی عوام نے ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ کے لئے بڑے پیمانے پر رضاکار فورس تشکیل دی اور جوق درجوق داعش کے خلاف جنگ کے لئے نکل پڑے- درایں اثنا بغداد آپریشنل کمان کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران بغداد ، صلاح الدین اور الانبار صوبوں میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائيوں میں چارسوچونتیس تکفیری دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲