اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 53 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طالبان دہش گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور آج شام جیٹ طیاروں نے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں غیر ملکیوں سمیت 53 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے اور اسلحہ کے بڑے ذخیرے سمیت دھماکہ خیز مواد سے بھری 7 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
.......
/169