28 جنوری 2015 - 06:01
عراقی فوج صوبۂ صلاح الدین آزاد کرانے کے لئے آمادہ

عراقی فوج نے صوبۂ صلاح الدین کے بعض علاقوں سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ صلاح الدین میں ایک سکورٹی ذریعے نے کہا کہ داعش کے کنٹرول والے علاقوں الدور ، العلم ، تکریت اور بیجی میں داعش دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پرکاروائی شروع کی جارہی ہے ۔ اس ذریعے نے مزید کہا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ، عوامی فورس کے دس ہزار افراد کو مختلف علاقوں میں منظم کرنے کاارادہ رکھتی ہیں  ۔ اس سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ نئے ہتھیار منجملہ ٹینک، گولے، بکتر بند گاڑیاں اور میزائل لانچر، الضلوعیہ ایئر پورٹ اور شمالی سامرامیں دریائے الرصاصی کے نزدیک، جہاں عراقی فوج  تعینات ہے  پہنچ چکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فورس نے داعش گروہ کے ٹھکانوں کا محاصرہ کرنے کی غرض سے معلومات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں اور ان پر حملوں کی  مشقوں کا آغاز کردیاہے۔

.......

/169