27 جنوری 2015 - 11:03
داعش نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک کو بھی دھمکی دے دی

دہشت گرد گروہ داعش نے ایک ویڈیو ٹیپ میں فرانس اور دیگر مغربی ملکوں کو دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ایک ویڈیو ٹیپ میں فرانس اور دیگر مغربی ملکوں کو دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے- فرانسیسی اخبار لزکو نے اپنی ویب سائٹ میں، داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے انٹرنٹ پر ایک ویڈیو ٹیپ اپ لوڈ کئےجانے کی خبر دی ہے۔ داعش کے ترجمان محمد العدنانی نے اس ویڈیو ٹیپ میں شارلی ہیبدو میگزین پرسات جنوری کو کئے جانے والے انتہا پسندوں کے حملے کی تعریف کرتے ہوئے، انتہا پسندوں سے مغربی ملکوں ميں اس قسم کے مزیدحملوں میں تیزی لانے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ شارلی ہیبدو میگزين کے دفتر پر انتہا پسندوں کے حملے میں سترہ افراد مارے گئے تھے۔ بعد میں حملہ آوروں میں سے تین ہلاک کردیئے گئے تاہم ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲