اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیقاتی مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خصوصی دستے گذشتہ چند برسوں میں کم سے کم سات فلسطینی قیدیوں کو جیلوں میں ہی قتل کرچکے ہيں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایک کمیٹی نے ایک رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں تشدد کو ریڈ لائن سے عبور قرار دیا اور کہا کہ ان کال کوٹھریوں میں تشدد کے جن ظالمانہ طریقوں کو استعمال کیا جاتا ہے ان میں ہڈیاں توڑدینا، انگلیوں کوناقابل برداشت حد تک پھیلادینا اورجسم کے نازک حصوں پرضربیں لگانا شامل ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق انیس سو سڑسٹھ سے اب تک دوسو سے زیادہ فلسطینیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے شہید کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریبا سات ہزار قیدی ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے پیر کو الخلیل، بیت لحم، نابلس اور جنین شہروں میں عام لوگوں پر فائرنگ کرکے بارہ فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ غاصب صیہونی فوجی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر ہر روز حملہ کرکے بے بنیاد بہانوں سے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲