اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز دمشق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے چالیس مارٹرفائر کئے جس سے کم از کم پانچ شہری جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے- یہ حملے دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے سرغنہ زہران علوش کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد کئے گئے۔ زہران علوش نے دھمکی دی تھی کہ وہ یہ دکھانے کے لیے کہ مخالفین کمزور نہیں ہیں، دمشق پر راکٹ برسائے گا۔
دہشت گردوں کے ان حملوں کے بعد شامی فوج کے توپخانے نے دوما شہر اور دمشق کے نواحی علاقے جوبر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان کو تباہ کر دیا۔
دہشت گرد ان ٹھکانوں کو دمشق اور دیگر علاقوں پر راکٹ اور مارٹر گولے فائر کرنے کے لیے استعمال کرتےتھے۔
واضح رہے دہشت گرد گروہ شامی فوج کے ساتھ زمینی لڑائی میں پے در پے شکست کھانے کے بعد اب رہائشی علاقوں پر راکٹ حملے کر رہے ہیں۔
.......
/169