اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تکفیری دہشت گرد گروہوں القاعدہ اور داعش کی حمایت کے الزام میں ایک لڑکی کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق، کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شانن کونلی پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
محکمہ اںصاف کا کہنا تھا کہ شانن نے سازش کے تحت نوجوانوں کے لیے امریکی فوجی تربیت کے پروگرام میں حصہ لیا اور اسلحے کی تربیت کے علاوہ اس نے ابتدائی طبی امداد اور نرسنگ کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔
محکمہ انصاف کے مطابق شانن اور اس کے ساتھ سازش میں شریک ایک اور شخص نے دیگر لوگوں سے مل کر دہشت گرد قرار دی گئی غیر ملکی تنظیموں کی معاونت کی۔
حکام کے بقول شانن کا اس شخص سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جس کے بعد شانن نے شام جانے کا منصوبہ بھی بنایا۔
شانن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ڈینور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
شانن کے گھر کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر القاعدہ، دیگر دہشت گرد گروہوں سے متعلق ڈی وی ڈیز، کتابیں اور تحریری مواد ملا۔

.......
/169