25 جنوری 2015 - 05:23
عمار حکیم: عراقی علاقوں کو آزاد کرانا تمام عراقیوں کی ذمہ داری

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا تمام عراقیوں کی ذمہ داری ہےمجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمارحکیم نے کہاکہ عراقی عوام اکیلے اس کام کو انجام دےسکتےہيں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا تمام عراقیوں کی ذمہ داری ہےمجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمارحکیم نے کہاکہ عراقی عوام اکیلے اس کام کو انجام دےسکتےہيں - عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا کہ جو بھی چاہتا ہے کہ عراقیوں کی مدد کرے وہ اپنی امداد صرف عراقی حکومت کو دے۔عمار حکیم نے مزید کہا کہ ہم عراق کے مختلف شہروں میں فوج اور عوامی رضا کار فورس کی پیشقدمی کا مشاہدہ کررہے ہیں اور ایسے میں جب دہشت گرد ہمارے درمیان اختلاف اور تفرقہ انگيزی کے درپے ہيں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اتحاد کامظاہرہ کریں۔ در ایں اثنا عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دارالحکومت بغداد میں داعش کے چار اہلکاروں کو ہلاک کئے جانے اور دسیوں گرینیڈ کا پتہ لگاکر انہيں ضبط کرلئے جانے کی خبردی ہے سیکورٹی اہلکاروں نے بغداد میں داعش کے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

.......

/169