24 جنوری 2015 - 09:23
ڈاکٹر ظریف کی جان کیری سے ملاقات، مذاکرات کے عمل میں تیزی لانے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جوہری مذاکرات کے عمل کی رفتار میں تیزی لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان جمعے کی رات ہونے والی ملاقات میں فریقین نے جوہری مذاکرات کے عمل کو مستحکم بنائے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی- ڈیووس میں پینتالیسویں عالمی اقتصادی اجلاس کے موقع پر، ہونے والی اس ملاقات میں محمد جواد ظریف اور جان کیری نے سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد، یورینیم کی افزودگی کے طریقوں اور مختلف تجاویز کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے تیکنکی ماہرین کے درمیان گفتگو کا عمل جاری رہے گا تاکہ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکے- انھوں نے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے بارے میں امید بھی ظاہر کی- محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ بھی کیا کہ امریکہ کے کچھ حلقے، مذاکرات کو کامیاب بنائے جانے کے حق میں ہیں تاہم بعض ایسے گروہ بھی ہیں جو ان مذاکرات کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے- ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ سمجھوتہ، وہی قابل قبول ہوسکتا ہے کہ جس میں ایرانی عوام کے حقوق کو مدنظر رکھا گیا ہو- انھوں نے ایکبار پھر کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے اور اس کیلئے یہ ثابت کرنا کوئی مسئلہ نہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مقصد، ہتھیار بنانا نہیں ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲