24 جنوری 2015 - 06:12
کیا باراک اوبامہ ، اسرائیلی وزیر اعظم سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے؟

امریکی صدر باراک اوبامہ ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے واشنگٹن کے دورے کے دوران ملاقات نہیں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں 17 مارچ کو انتخابات ہوں گے جس کی وجہ سے امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی کانگریس کی طرف سے امریکی حکومت کی اجازت کے بغیر اسرائیلی وزیر اعظم کوامریکی دورے کی دعوت دینا ایک غیر سفارتی اقدام ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر اوبامہ نے کہا تھا کہ اگر کانگریس ایران کے ایٹمی مذاکرات کے دوران مزید پابندیاں عائد کرےگی تو وہ اس کو ویٹو کردیں گے ۔

.......

/169