اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز آل سعود رات ایک بجے ۹۰ سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس کے بعد ان کے سوتیلے بھائی سلمان بن عبد العزیز کے بادشاہ بننے کا اعلان کر دیا۔ سعودی میڈیا نے شاہ عبد اللہ کی وفات پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز، خاندان آل سعود اور پوری سعودی ملت آج شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت پر سوگوار ہو گئی کہ جو آج رات ایک بجے وفات پا گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ عبداللہ گذشتہ کئی ہفتوں سے اسپتال میں داخل تھے اور ان کا معالجہ جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ کو نمونیہ کا مرض لاحق تھا۔ مرض کی شدت کی وجہ سے وہ کافی عرصہ سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ان کے جنازے کی رسومات آج نماز جمعہ کے بعد ادا کئے جانے کا امکان ہے۔ نئے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جون دو ہزار بارہ میں سعودی ولیعہد شہزادہ نائف بن عبد العزیز کی موت کے بعد ولیعہد بنایا گیا تھا اور وہ شاہ عبداللہ کی بیماری کی وجہ سے ان کی جگہ عوامی اجتماعات میں کافی زیادہ نظر آ رہے تھَے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲