23 جنوری 2015 - 07:59
افغان مہاجروں کو مقررہ وقت سے پہلے پاکستان سے نہیں نکالا جائے گا

پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کو مقررہ وقت سے پہلے زبردستی ملک سے باہر نہیں نکالے گي

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  خارجہ امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزيز نے افغان مہاجرین کے قبل ازوقت اخراج کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان میں ایک ملین سات لاکھ قانونی مہاجرین اور ایک ملین تین لاکھ غیرقانونی مہاجرین زندگی گذار رہے ہيں اور یہ تمام کے تمام رواں سال دسمبر تک ملک سے باہر نہيں نکل سکتے لہذا ان کے نکلنے کا عمل ابھی سے شروع ہونا چاہئے- انھوں نےمزید کہا افغان مہاجرین کی ایک تعداد اقوام متحدہ کی رضاکارانہ واپسی کے پروگرام کے تحت اپنے ملک واپس جاچکی ہے- جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے  افغان مہاجرین پر ملک چھوڑنے کے لئے دباؤ بڑھا دیا ہے۔افغانستان پاکستان اور اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی بنیاد پرافغان مہاجرین کو جاری سال کے اختتام تک اپنے ملک واپس چلے جانا چاہئے لیکن افغانستان میں جنگ و بدامنی نیز اقتصادی مواقع کی کمی کے باعث ان کی وطن واپسی کا عمل سست ہے- اکثر افغان مہاجرین ، شمال مغربی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں مقیم ہيں اور پیشاور میں اسکول پر دہشتگردانہ حملوں کے بعد صوبائي حکومت نے ان کے نکلنے کے لئے دباؤ بڑھا دیا ہے- پیشاور حملے میں ایک سوچالیس سے زیادہ افراد مارے گئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲