اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شام کے قنیطرہ علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر محمد علی اللہ دادی کی شہادت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ کارروائی مختلف علاقوں میں اسرائیل اور اس کے آقا امریکہ کی شکست کا ردعمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شام، عراق، لبنان، یمن اور بحرین کے محاذوں پر شکست کے سبب امریکی اور صہیونی یہ سمجھ گئے ہیں کہ ان کی زندگی کا سورج غروب ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام صیہونی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر نے جنوبی شام کے قنیطرہ علاقے میں حزب اللہ لبنان کی دو کار پر حملہ کیا جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے ایک سینئر کمانڈر سمیت جو شام کی حکومت کو مشورہ دینے کے لئے گئے تھے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہیدعماد مغنيہ کے بیٹے جہاد مغنيہ سمیت حزب اللہ کے چھ مزاحمت کار شہید ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169