22 جنوری 2015 - 11:32
اسلام آباد میں قومی میلادالنبی (ص) کانفرنس کا انعقاد

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری تھے، جبکہ صدارت وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کی۔ تقریب سے ناظم اعلٰی جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید ریاض حسین شاہ، امیر جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق، اور دیگر نے خطاب کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قومی سیرت کونسل پاکستان کے زیراہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں قومی میلادالنبی (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کانفرنس کے عنوان ''حضور (ص) بحیثیت صادق و امین'' پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری تھے، جبکہ صدارت وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کی۔ تقریب سے ناظم اعلٰی جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید ریاض حسین شاہ، امیر جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق، ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری، شاہ اویس نورانی، پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالرحمان شاہ بخاری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما ناصر عباس شیرازی، سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

.......

/169