اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے لئے آمادہ ہیں مگر ہم توقع رکھتے ہیں کہ برطانوی حکام لندن میں ایرانی سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مثبت اقدامات کریں.
'محمد جواد ظريف' نے يہ بات بدھ كے روز دورہ افغانستان مكمل كركے تہران پہنچنے پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ايراني اور برطانوي حكام نے روابط كي بحالي پر اہم مذاكرات كيے ہيں مگر دونوں ممالك كے سفارتخانے دوبارہ كھولنے كے لئے ايك سنجيدہ سياسي مفاہمت اور تكنيكي حل كي ضرورت ہے.
ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان جاري جوہري مذاكرات كے حوالے سے ڈاكٹر ظريف نے كہا كہ مذاكرات كے نتائج پر وقت سے پہلے تبصرہ نہيں كرنا چاہئے.
اپنے دورہ افغانستان كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ہمسايہ ممالك بشمول افغانستان ميں مثبت كردار ادا كرنا ايران كي خارجہ پاليسي كي ترجيح ہے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران مختلف اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں برادر ملك افغانستان كے ساتھ روابط بڑھانے كے لئے تيار ہے.
انہوں نے كہا كہ دورہ كابل كے دوران افغان صدر اور چيف ايگزيگٹو سے جامع گفتگو ہوئي جس ميں ايران اور افغانستان كے درميان ممكنہ تعاون كے معاہدے پر بھي تفصيلي مذاكرات ہوئے.
ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ افغان صدر اشرف غني جلد ايران كا دورہ كريں گے اور دونوں ممالك كے حكام اس دورے كي تفصيلات طے كررہے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲