اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر محنت سجعان قزی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور یورپ کے حتمی سمجھوتے پر تشویش کی وجہ سے استقامت کے مجاہدین کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ سجعان قزی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ جنوبی شام میں واقع قنیطرہ کے علاقے میں حزب اللہ کے مجاہدین پر صیہونی حکومت کے میزائيلی حملے کی اہم وجہ ایران اور یورپ کے درمیان حتمی سمجھوتہ طے پانے سے متعلق صیہونی حکومت کی تشویش ہے کیونکہ یورپ اور ایران کے درمیان حتمی سمجھوتہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی جانب سے صیہونی حکومت پر ایک کاری ضرب کے مترادف ہوگا۔ الکتائب پارٹی کے رکن نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورۂ پیرس اور فرانسیسی صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ان کو ملاقاتوں نیز امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وہ ایران کے خلاف کانگریس کی منظور کردہ ہر طرح کی پابندی کو ویٹو کردیں گے اسرائیل کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اور وہ اپنے لۓ زیادہ خطرہ محسوس کرنے لگا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲