اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے پیر کے دن حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں شام کے علاقے قنیطرہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کے اہل خانہ اور سید حسن نصراللہ کو ان شہادتوں کی تعزیت پیش کی ہے۔ عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے بھی آج شام میں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کی شہادتوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ استقامت کے مجاہدین کی شہادتوں سے صیہونیوں کے مقابلے کے لۓ مجاہدین کے سامنے جہاد کا راستہ کھل جائے گا۔ اور حزب اللہ کے مجاہدین کا خون شر مطلق یعنی صیہونی حکومت کی نابودی کا آغاز بن جائے گا۔ یمن کی تحریک انصاراللہ نے بھی اس ملک کے عوام کی نمائندگی میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لبنان کے عوام اور استقامت کو حزب اللہ کے چھ مجاہدین کی شہادتوں کی تعزیت پیش کی گئ ہے اور اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ استقامت کو اس صیہونی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
.......
/169