19 جنوری 2015 - 17:06
ایران کوایٹمی ٹیکنالوجی کےسلسلے میں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لئے کسی ملک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے یہ ایران کا حق ہے اور ایران کو اپنے حق سے کوئی روک نہیں سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لئے کسی ملک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے یہ ایران کا حق ہے اور ایران کو اپنے حق سے کوئی روک نہیں سکتا۔

ولایتی نے چین کی خارجہ پالیسی کے اعلی رکن زانگ دگوآنگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات آسان نہیں ہیں کیونکہ مختلف سازشوں کے تحت ہم سے ہمارا حق سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ایران پر کافی عرصہ سے اقتصادی اور سیاسی دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے لیکن ایرانی عوام اپنے حق کی حفاظت کے سلسلے میں پرعزم ہے اور ہم اپنے حق کی حفاظت کے لئے دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کچھ ریڈلائنیں مقرر کی ہیں جب تک مذاکرات ریڈ لائنوں کے اندر ہوں گے تب تک جاری رہیں گے اور اگر مذاکرات میں ریڈ لائنوں کو عبور کرنے کی کوشش کی گئی تو مذاکرات ناکام ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا اور مذاکرات کی ناکامی سے مد مقابل فریق کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔

.......

/169