اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے، جو اس وقت زیرحراست بھی ہیں، ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں جمہوری حکومت کا فقدان ہی، بحران کی اصل وجہ ہے۔ شیخ علی سلمان نے تمام بحرینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف اپنا پرامن احتجاج اور اپنے مسلمہ حقوق کی بحالی کا مطالبہ جاری رکھیں۔ انھوں نے اپنی حراست کو غیر قانونی اور ظالمانہ قرار دیا اور کہا کہ بحرینی عوام کے سارے مطالبات برحق اور قانونی ہیں جو انسانی اور قومی فریضے کے دائرے میں ہیں۔ دوسری جانب بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جزیرۂ سترہ میں مظاہرین کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ بحرین کی سیکیورٹی فورسیز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مظاہرین، جمعیت وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ان مظاہرین نے اسی طرح بحرینی عوام کے مظاہروں اور شیخ علی سلمان کی رہائی سے متعلق ان کے مطالبے کی حمایت میں کویت کی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی کے مواقف کی قدردانی بھی کی۔
.......
/169