اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب کی کونسل کے ایک رکن عبدالمجید کواکبی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو کامیابی کی ایک علامت قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں، جو ایران کے اخبارات میں شایع بھی ہوا، کہا ہے کہ تاریخ اس بات کو درج کرے گی کہ شام کے دشمنوں نے اپنے آلۂ کاروں سے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ وہ شامی قوم کو شکست سے دوچار کردیں مگر ایران نے شامی عوام کی مدد کی تاکہ دشمنوں کی جانب سے، کئے جانے والے محاصرے کو توڑ کر عوام کے ہونے والے بہیمانہ قتل عام کی روک تھام کی جاسکے۔انھوں نے ایران اور شام کے تعلقات کو تاریخی اہمیت کاحامل قرار دیا۔ دوسری جانب شام کے علاقے غوطۂ شرقی میں واقع علاقے زبدین میں شامی فوجیوں کی پیش قدمی کے بعد، کہ جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے، ایک ہزار دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو شامی فوج کے سپرد کردیا۔ادھر جوبر کے علاقے میں شامی فوجیوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔درعا میں بھی شامی فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
.......
/169