18 جنوری 2015 - 10:46
مِٹ رومنی نے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا

سابق امریکی صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے 2016ء میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے 2016ء میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ ری پبلیکن جماعت سے تعلق رکھنے والے مٹ رومنی 2012ءمیں امریکی صدارتی امیدوار تھے۔ اس سے پہلے وہ 2008ءمیں بھی ری پبلیکن جماعت کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے تھے مگر انہیں سینیٹر جان مک کین کے ہاتھوں ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی تھی۔ ایک بار پھر مٹ رومنی کے دل میں صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش پیداہوئی ہے۔ ان کا کہناہےکہ وہ سنجیدگی سے اگلا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے پر غور کررہے ہیں، تاہم ان کی جماعت کی جانب سے اس بار انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں موقع دینے پرتھوڑی ہچکچاہٹ کا سامنا ہے۔

.......

/169