17 جنوری 2015 - 13:05
اوبامہ نے ایران کے خلاف لگائی جانے والی نئی پابندیوں کو ویٹو کردیا+تصاویر

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں ایران کے خلاف امریکی کانگرنس کی طرف سے لگائی جانے والی مزید پابندوں کو ویٹو کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں ایران کے خلاف امریکی کانگرنس کی طرف سے لگائی جانے والی مزید پابندوں کو ویٹو کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی نئی پابندیاں جوہری مذاکرات کو کمزور بنانے کا باعث بنیں گی۔
امریکہ کے صدر نے تہران کے ساتھ جامع سمجھوتے کا امکان پچاس فیصد سے بھی کم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیاں کلی طور پر مذاکرات میں شکست کا سبب بنیں گی۔
ڈیوڈ کیمرون بھی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران کے خلاف نئی پابندیاں جوہری مذاکرات کو ناکام بنا دیں گے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے مزید کہا: ہم اس بات کی مکمل کوشش کر رہے ہیں کہ ایران سے ان توانائیوں کو چھین لیں جن سے وہ ایٹمی اسلحہ حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ امریکہ کے صدر جمہوریہ کی ایران کے ساتھ جامع سمجھوتہ کرنے کی کوشش کامیاب ہو جائے۔
واضح رہے کہ یہ باتیں ایسے حال میں سامنے آ رہی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور گزشتہ بدھ سے جنیوا میں شروع ہو چکا ہے۔

...............

۲۴۲