17 جنوری 2015 - 10:31
عراق، فوج کی کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے موصل سٹی کے جنوب میں واقع کچھ علاقوں سے دہشت گرد گروہ داعش کے عنصر فرار ہو رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج، رضاکار دستوں اور کرد ملیشیا کی مسلسل کامیابی کے بعد دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر، جنوبی موصل میں واقع مخمور اور القياره کے علاقوں میں اپنا ہتھیار اور گولہ بارود نیز جنگی ساز و سامان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ در ایں اثنا رضاکار فورس نے جنوبی موصل میں واقع تل الشعیر، جوزجاني اور سلطان عبداللہ کو دہشت گرد گروپ داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔ ادھر عراقی فوج کے کمانڈر عبد الامیر خزرجي نے کہا کہ رمادي سٹی کے تمام حساس اور اہم علاقے فوج کے کنٹرول میں ہیں اور عراقی فوجیوں نے دہشت گرد گروپ داعش کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ عراق کی وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ فلوجہ سٹی کے جنوب میں واقع الہياكل کے علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دوسری طرف شمالی بغداد میں دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ موصولہ خبروں کے مطابق شمالی بغداد میں فوج کی کارروائی کے دوران داعش کے ایک کمانڈر سمیت 33 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فوج کی اس کارروائی میں نبائی اور حلابسہ میں 12 بم برآمد ہوئے اور 17 گھروں سے بھی دہشت گردوں کو نکال دیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی 6 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

.......

/169