اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے جاری پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہائیکورٹ کے وکیل اشتیاق چوہدری نئی سائیکل خرید کر عدالت میں پہنچ گئے ہیں ۔اس حوالے سے اشتیاق چوہدری کا کہنا ہے کہ سائیکل ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑتا آئے دن پٹرول کی قلت ہوتی ہے تو کبھی پٹرول پمپس والے ہٹرتال کردیتے ہیں اسی وجہ سے فیصلہ کیا کہ سائیکل خرید لی جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کبھی موٹر سائیکل استعمال نہیں کریں گے بلکہ سائیکل پر ہی کورٹ آیا کریں گے۔
.......
/169