16 جنوری 2015 - 16:33
سلامتی کونسل صیہونی حکومت کے جرائم روکنے میں ناکام

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل ملت فلسطین کےخلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کرانے میں ناکام رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل ملت فلسطین کےخلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کرانے میں ناکام رہی ہے۔ حسین دہقانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو فلسطین اور مشرق وسطی کے حالات کا جائزہ لینے کےلئے بلایا گيا تھا کہا کہ ملت فلسطین کے تعلق سے سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی ذمہ داریون کے نظر انداز کئےجانے سے صیہونی حکومت مزید گستاخ ہوگئي ہے اور فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے جرائم کا نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت سے کسی نے یہ نہيں پوچھا کہ اس نے کس جرم میں فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کیا ہے، ان پربمباری کی ہے  ان کا قتل عام کیا ہے اور گذشتہ گرمیوں میں دوہزار دو سو سے زائد عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ دہقانی نے کہاکہ واضح سی بات ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناتوانی اور موجودہ صورتحال کے جاری رہنے سے عالمی نظام اور قانون کی حکمرانی کمزور پڑجائے گي۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ناوابستہ تحریک کے بھی صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ  اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق سر زمیں فلسطین کئي دہائيوں سے جاری صیہونی قبضے کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

.............

242