15 جنوری 2015 - 17:26
شام کے خلاف کئے جانے والے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا:حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام کے خلاف کۓ جانے والے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سید حسن نصراللہ نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام پر کسی بھی طرح کا حملہ استقامت کے محور کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے ۔ اور استقامت کے محور کی جانب سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں واقع اہداف پر بار بار بمباری اور گولہ باری اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے اور استقامت کا محور اس بارے میں فیصلہ کرے گا کہ اس حملوں کا کب جواب دیا جائے گا۔  حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان پر دوباہ حملہ کیا تو استقامت مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع الجلیل میں داخل ہوجائے گي۔ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ استقامت نئی جنگ لڑے جانے کی خواہان نہیں ہے لیکن جنگ شروع ہونے کی صورت میں ہمیں اس میں فتح پانے کے لۓ تمام وسائل کے فائدہ اٹھانے کے لۓ تیار رہنا ہوگا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲