اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کی جاری کردہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں دونوں نقاب پوش حملہ آور چارلی Hebdo میگزین دفاتر پر فائرنگ کر رہے ہیں،جس کے بعد دونوں حملہ آور سیاہ رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے کے لیے آگے بڑھے تاہم انکا راستہ پولیس کی ایک گاڑی نے روک لیا لیکن حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ شدید فائرنگ سے پسپا ہو کر پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو راستہ دے دیا۔پیرس میگزین کے دفتر پر حملے کا دِفاع کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مسلمان پولیس اہلکار احمد مرابط کی تدفین پیرس کے علاقے بوبیگنی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کردی گئی۔7 جنوری کو فرانس کے میگزین پر حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169