14 جنوری 2015 - 14:49
عراق: فوج اورعومی رضاکاروں کے تازہ آپریشن میں سیکڑوں داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق میں فوج اورعومی رضاکاروں کے تازہ آپریشن میں سیکڑوں داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سنجار میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے آپریشن میں دو سو اسی سے زائد داعشی دہشتگرد مارے کئے-

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ نینوا کے شہر موصل میں بھی عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ داعشی دہشتگردوں کی جھڑپیں ہوئي ہیں –
عراقی افواج ان جھڑپوں میں داعش کے درجنوں دہشتگردوں کوہلاک اور موصل کے مغرب میں واقع علاقے العسکری کو آزاد کرالیا ہے –

دوسری طرف کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج سعید مموزینی نے بتایا داعش کے دہشتگردوں نے موصل میں الکرکریہ قبیلے کے انتیس کرد خاندانوں کو اغوا کرکے الفیصلیہ نامی علاقے کی ایک جیل میں منتقل کردیا ہے –

ایک اور رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سامرا میں امام حسن عسکری اور امام علی نقی علیہما السلام کے روضہ مبارک پر متعداد گولے فائر کئے جو روضہ مبارک کے اطراف میں گرے ہیں -
رپورٹ کے مطابق سامرا پر گولہ باری رک گئي ہے لیکن روضہ مبارک کی حفاظت پر تعینات مجاہدین پوری طرح چوکس ہیں اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں –

.......

/169