اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت کے جنوب میں فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے داعش کے کم سے کم پینتالیس افراد کو ہلاک کردیا ہے - ادھر صوبہ ذی قار میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مختلف علاقوں سے کم سے کم چھپن دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے - ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کی یہ کاروائی پچھلے چوبیس گھنٹے میں انجام پائی ہے-
دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورس نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے بغداد کے شمال میں واقع علاقے النباعی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- اس کاروائي میں دہشت گرد گروہ داعش کے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کرلئےگئےہيں –
النباعی علاقے سے داعش کو پیچھے دھکیلنے کے لئے عراقی فورس اورعوامی رضاکاروں کودہشت گردوں سے شدید جنگ کرنی پڑی جس کے دوران کم سے کم پینتیس دہشت گرد مارے گئے –
عراقی فوج نے تکریت کے جنوب میں الدجیل شہر کے قریب منشاہ کے علاقے پر بھی کنٹرول کرلیا ہے –
جبکہ صوبہ الانبار کے رطبہ کے اطراف میں بھی داعش کے خلاف شامی فوج اورعوامی فورس نے شدید حملہ کیا -اسی طرح تعلفر شہرمیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرفضائی ]حملے میں بھی دسیوں دہشت گرد مارےگئے ہيں.
.......
/169