اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بدھ کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف نئي پابندیاں عائد کرنےکےامریکی کانگریس کے فیصلے کےبارے میں کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی توسیع شدہ مدت میں بھی اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پہلے سیاسی اتفاق رائے تک پہنچاجائے گا اور اس کے بعد فنی معاملات پر بات چیت ہوگی -
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ ہر دور کے مذاکرات اور ان کے عمل کے نتائج کا جائزہ لیا جائےگا اور جب بھی یہ احساس ہوا کہ یہ مذاکراتی عمل ایران کی خواہشات کے مطابق نہیں ہيں اور مذاکراتی عمل کا راستہ ایساراستہ نہيں ہے جس کے ذریعے جامع اور منصفانہ سمجھوتے تک پہنچاجائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات ان سے پورے نہيں ہورہے ہيں تو اس وقت ہم نئے فیصلے کریں گے -
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیجھے سیاسی اقدامات کارفرماہیں اور یہ بات سب کے لئےواضح ہوچکی ہے -
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ تیل پیداکرنےوالے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے رکن ملکوں کےدرمیان مفید بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے - اورصلاح و مشورے تقویت پارہے ہيں-
مرضیہ افخم نے کہا کہ تیل کو سیاسی حربے کے طورپراستعمال نہيں کرنا چاہئے -
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانس کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتےہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کے بارے میں کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کا اسلامی تعلیمات سے دور دور کا واسطہ نہیں ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یورپی حکام اسلام کے اس اصول کو درک اور اس کی رعایت کریں گے -
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ عملی میدان میں بھی یورپی حکومتوں کو چاہئےکہ وہ انتہا پسند گروہوں کے سلسلے میں اپنی بعض پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کا تدارک کریں اور سبھی ادیان و مذاہب کے پیروؤں کے مفادات کے مطابق پالیسیاں اپنائيں
.......
/169