14 جنوری 2015 - 11:43
امریکہ اور فرانس بھی بڑھتی ہوئی دھشتگردی کے ذمہ دار

اینٹی وار ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے اور امریکہ و فرانس کی حکومتیں بھی اس کی ذمہ دار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ران پال نامی صحافی نے ایٹنی وار ویب سائٹ پر اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پیرس میں چارلی ایبدو جریدے کی عمارت پرفائرنگ کے بعد اور خارجہ پالیسی میں فرانس کے موقف کے پیش نظر پسپائی کو ایک اہم عامل کی حیثیت سے ایجنڈے میں ہونا چاہئے لیکن وہ لوگ جو اس پسپائی کا مفھوم نہيں سمجھتے وہ اس سلسلے میں مضحکہ خیز دعوے کر ر ہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بعض ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ یہ آزادی بیان پر حملہ ہے اور امریکہ میں بہتوں نے اس خیال کو ترجیح دی کہ وہ ہم سے نفرت کرتے ہيں کیونکہ ہم آزاد ہیں ، لیکن یہ وہی دعوی ہے جو امریکی صدر نے گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد کیا تھا۔
ران پال نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر انتہاپسندی ميں اضافہ ہورہا ہے تو اس میں امریکہ اور فرانس کی حکومتیں بھی مقصر ہيں ۔
ران پال نے سوال اٹھایا ہے کہ  جب امریکہ اور فرانس کے انٹیلیجنس ادارے ان دونوں ملزموں کو پہچانتےتھے تو کوئي اقدام کیوں نہيں کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲