13 جنوری 2015 - 14:16
ہم ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہیں: امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان

انہوں نے مزيد كہا وزير خارجہ جان كري اميد ركھتے ہيں كہ اپنے ايراني ہم منصب كے ساتھ ملاقات سے جوہري مذاكرات ميں پيشرفت ہوگي اور اس حوالے سے كسي بھي مفاہمت پر پہنچنے كے لئے اچھي فضا قائم ہوجائے گي.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ منگل كے روز پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں امريكي وزير خارجہ اور پاكستاني وزير اعظم كے مشير كي مشتركہ پريس كانفرنس كي تقريب كے دوران ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے 'جن ساكي' نے مزيد كہا كہ جان كري آج رات جنيوا روانہ ہوں گے جہاں ان كے ايراني ہم منصب 'محمد جواد ظريف' كے ساتھ بدھ كے روز جوہري مذاكرات كے حوالے سے ملاقات متوقع ہے.
انہوں نے مزيد كہا وزير خارجہ جان كري اميد ركھتے ہيں كہ اپنے ايراني ہم منصب كے ساتھ ملاقات سے جوہري مذاكرات ميں پيشرفت ہوگي اور اس حوالے سے كسي بھي مفاہمت پر پہنچنے كے لئے اچھي فضا قائم ہوجائے گي.
جن ساكي نے كہا كہ امريكي اور ايراني وزرائے خارجہ كي ملاقات كے بعد ايران اور گروپ 1+5 كي جوہري مذاكراتي ٹيميں بھي مذاكرات كريں گے.
جوہري مذاكرات كے طويل ہونے كے حوالے سے انہوں نے مزيد كہا كہ جوہري مذاكرات ميں كچھ پيچيدہ مسائل موجود ہيں جن كو حل كرنے كے لئے وقت لگتا ہے.
امريكي دفتر خارجہ كي ترجمان نے كہا كہ ان مذاكرات ميں تكنيكي مسائل موجود ہيں جن كو حل كرنے كے لئے ايران اور گروپ 1+5 كي ٹيموں كے درميان مذاكرات كا سلسلہ جاري ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ بدھ كے روز ہونے والي جان كري اور ڈاكٹر ظريف كے درميان ملاقات جوہري مذاكرات كي پيشرفت كے لئے ايك سنہري موقع ہے.
اس سے پہلے ايراني جوہري مذاكراتي ٹيم كے سنئير ركن نے كہا ہے كہ وزير خارجہ ڈاكٹر ظريف اپنے امريكي ہم منصب جان كري سے مذاكرات كے لئے 14 جنوري كو جنيوا جائيں گے.
سيد 'عباس عراقچي' نے مزيد كہا كہ تہران اور گروپ 1+5 كے درميان باقاعدہ جوہري مذاكرات شروع ہونے سے پہلے ايران،روس اور امريكي وزراء كچھ اہم امور پر تبادلہ خيال كرنا چاہتے ہيں.
عباس عراقچي نے مزيد كہا كہ 15 سے 17 جنوري تك ايراني اور امريكي وفود كے درميان دوطرفہ مذاكرات ہوں گے جس كے بعد 18 جنوري كو گروپ 1+5 كے ساتھ باقاعدہ جوہري مذاكرات كے اگلے دور كا آغاز ہوگا.

............

242