اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے پیر کو شمالی کوریا کے سفیر کانگ سام ہيون سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے شمالی کوریا کے سربراہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ پرامن طریقہ سے حل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ تہران کا نظریہ، فوجی حل سے پرہیز اور مذاکرات و سفارتکاری سے مسائل کے حل پر مبنی ہے۔
شمالی کوریا کے نئے سفیر نے اپنے دستاویز وزیر خارجہ کو سونپتے ہوئے تمام شعبوں میں تہران اور پيونگ يانگ کے تعلقات میں توسیع میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
.......
/169