13 جنوری 2015 - 12:59
ایٹمی مذاکرات میں صیہونی لابی کی سازش

سیاسی امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو امریکہ میں صیہونی لابی کے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو امریکہ میں صیہونی لابی کے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ حسن ہانی زادہ نے ایران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس صیہونی لابی کی موجودگي اور امریکہ کے سیکورٹی اور فوجی اداروں میں صیہونی حکومت کے غیر معمولی اثر و رسوخ کے پیش نظر یہ لابی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں پیشرفت سے مانع ہو رہی ہے۔ حسن ہانی زادہ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک عربی لابی بھی وجود میں آئی ہے جو اپنے مالی اور اقتصادی اثر و رسوخ کی بناء پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتہ طے پانے جانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ سیاسی امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ امریکہ اور یورپ کے لۓ اہم ہوگا۔

.......

/169