اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فرانس میں دہشتگردی کے مخالفین میں صیہونی وزیر اعظم کی موجودگي کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ رجب طیب اردوغان نے پیر کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرس میں دہشتگردی کےخلاف نکالی جانے والی ریلی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی شرکت کو کسی بھی طرح درست قرار نہیں دیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ تو خود غزہ میں ریاستی دہشتگردی کا سبب ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے ترکی کے نئےایوان صدر میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائيلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر پچاس روزہ حملوں کے دوران تین ہزار سے زیادہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے ذریعے کھلے بندوں ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے۔ ترکی کے صدر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پیرس میں دہشتگردی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں نیتن یاہو کی شرکت قابل قبول نہیں ہے کہا کہ غزہ میں مظالم کے ارتکاب کی بناء پر اسرائيلی وزیر اعظم پر مقدمہ چلایا جانا چاہۓ۔
.......
/169