12 جنوری 2015 - 16:48
انتہا پسندی کا مقابلہ، حوزہ علمیہ نجف اور الازہر کا مشترکہ منصوبہ

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے انتہا پسندی کے مقابلے کے لۓ عراق کے حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی کے ایک مشترکہ منصوبےکی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے پیر کے دن اپنے دورۂ مصر کے موقع پرکہا کہ دہشتگردی کے مقابلے اور اعتدال پسندی اور اتحاد کی حمایت کے لۓ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور الازہر یونورسٹی کے مشترکہ منصوبے پر بہت جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ حیدر العبادی نے پولیٹکل اور اسٹریٹیجک ریسرچ سنٹر " الاہرام " کے سربراہ اور محققین کے ساتھ ملاقات کے بعد کہاکہ عراقی حکومت کی پالیسی عرب دنیا اور علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون پر استوار ہے۔ حیدر العبادی نے عراق کے مراجع کرام کو سراہتے ہوئے ہر طرح کی فرقہ واریت کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ عراق کے مراجع تقلید نے عراقی شہریوں کی پرامن بقائے باہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

.......

/169