12 جنوری 2015 - 11:30
لبنان کے عوام متحد رہ کر سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں

عالمی دفاعی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار نےلبنان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت دوبارہ لبنان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی دفاعی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار نےلبنان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت دوبارہ لبنان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے آج ریڈیو تہران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ممالک اپنے مفادات کی وجہ سے لبنان میں مداخلت کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شام، عراق اور اب لبنان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دھماکے کرائے جارہے ہیں، جس کا مقصد اس ملک کو خانہ جنگي کی طرف دھکیلنا ہے۔
ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے کہا کہ لبنان کے عوام کو اس قسم کی صورت حال میں متحد ہونا چاہیے اور متحد ہوکر ہی وہ اس قسم کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف لبنان کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی مفید طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے اور لبنان کے عوام متحد ہیں۔

.......

/169