اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے آج اپنے صدارتی دفتر میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے اعلی عہدیداروں نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ مہم ، نیز علاقائی مسائل اور امن واستحکام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔واضح رہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر کا حالیہ ایک مہینے کے دوران افغانستان کا یہ تیسرا دورہ انجام پارہا ہے۔
.......
/169