اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو پر حملے اور تشدد کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکتوں کے خلاف فرانسیسی عوام نے پیرس کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کی جس میں اظہارِ یکجہتی کے لیے 50 ممالک کے سربراہان اور حکام شریک ہوئے۔فرانس میں پیرس حملوں کے خلاف گذشتہ چار دنوں سے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں تاہم دارالحکومت پیرس میں اتوار کو نکالی جانے والی ریلی میں ایک اندازے کے مطابق پندرہ لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی جبکہ 50 ممالک کے سربراہوں اور ملکوں کے وفود نے شرکت کی ہے۔ اس مرکزی ریلی میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، اورترکی، اٹلی، اسپین اور یوکرین سمیت 50 ممالک کے سربراہان مملکت اور کئی ممالک کے وزرا خارجہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقعے پر فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کا کہنا تھا کہ ’آج پیرس دنیا کے دارالحکومت کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔ آج ہمارا سارا ملک اٹھ کھڑا ہو گا۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران صحافیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔حملوں کی ذمہ داری سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔


















.......
/169