11 جنوری 2015 - 16:52
ایران نے کبھی بھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری جناب محسن رضائی نے کہا ہے کہ ملت ایران نےاسلامی انقلاب اور مسلط کردہ جنگ کے برسوں کے دوران یہ ثابت کردیا ہے کہ جب اس پر زیادہ دباؤ ڈالا جاتاہے تو اپنے ارمانوں کے تحفظ کے لئے ملت ایران کی مزاحمت میں اضافہ ہوجاتاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری جناب محسن رضائی نے کہا ہے کہ ملت ایران نےاسلامی انقلاب اور مسلط کردہ جنگ کے برسوں کے دوران یہ ثابت کردیا ہے کہ جب اس پر زیادہ دباؤ ڈالا جاتاہے تو اپنے ارمانوں کے تحفظ کے لئے ملت ایران کی مزاحمت میں اضافہ ہوجاتاہے۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری جناب محسن رضائی نے جنوب مغربی ایران میں مسجد سلیمان پیٹرو کمیکل مصنوعات کمپلکس میں آج یہ بات کہی۔محسن رضائی نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک ایٹمی توانائی کے بہانہ ایران کا بائیکاٹ کرتے ہیں کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ آئی اے ای اے کے معاینہ کارمنظم طور سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معاینہ کرتے رہتے ہیں۔ محسن رضائی نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے کبھی بھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ہے اور ایران پر عائد پابندیاں ایران کو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتیں۔

.......

/169