11 جنوری 2015 - 16:37
عراق: فوج اوررضاکارفورسزکے تازہ حملے میں سو دہشت گرد ہلاک

مغربی عراق کے صوبہ الانبارمیں فوج اور رضاکار فورسزکے تازہ حملے میں سو دہشت گرد ہلاک ہوئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ فوج، رضاکار فورسز اورقبائل کی مشترکہ مہم کے دوران صوبہ الانبار کے الجبہ علاقے میں داعش اور کالعدم بعثی پارٹی کے تقریبا سو دہشت گرد ہلاک ہوئے-

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسی صوبے کے دوسرے علاقوں میں بھی فوج نے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے-
دوسری جانب عراق کے وزیر دفاع نے شمال مغربی علاقے موصل سٹی کی آزادی کے لئے مہم کے آغاز کی اطلاع دی ہے-
خالد العبیدی نے کہا کہ موصل سٹی کی آزادی، یقینی ہے اور بہت جلد ہی عوام اس شہر کی آزادی کی خبریں سنیں گے-
موصولہ رپورٹوں کی بنیاد پر فوج اور عراق کی کرد ملیشیا نے مخمور اور محور الکویر جیسے موصل سٹی کے اہم علاقے فوج کے قبضے میں ہے اور رضاکار فورس کے جوان نینوا فوجی چھاونی میں ٹرینگ حاصل کر رہے ہیں-
دہشت گردوں کے مقابلے میں فوج اور رضاکار فورسز کی مسلسل کامیابیوں کے مد نظر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موصل سٹی کی مکمل آزادی اور دہشت کے خاتمے کے لئے آخری حملے کا پروگرام مکمل ہو چکا ہے-

.......

/169